World

امریکہ میں 67 سال بعد ایک خاتون کو موت کی سزا

،تصویر کا کیپشن

انھیں سنہ 2007 میں قتل کا مجرم قرار دے کر موت کی سزا سنائی گئی تھی

امریکی میں قتل کے جرم میں موت کی سزا پانے والی خاتون لیسا مونٹگومری کو بدھ کے روز مہلک انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا گیا۔

امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے ان کی سزا کو موخر کرنے کے حکم کو واپس لینے کے بعد امریکی ریاست انڈیانا کے ٹیری ہیٹی جیل میں ان کو مہلک انجیکشن لگا دیا گیا۔

قتل کے جرم کا ارتکاب کرنے والی اس امریکی خاتون کے مقدمے میں اس وجہ سے بھی غیر معمولی عوامی دلچسپی دیکھنے میں آئی کیونکہ مجرمہ کے وکلا کا کہنا تھا کہ ان کی موکلا بچپن میں ظلم اور زیادتی کا شکار رہی ہیں اور ان کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔

باون سالہ مجرمہ پر سنہ 2004 میں امریکی ریاست میزوری میں ایک حاملہ عورت کا پیٹ چاک کر کے اس کے بچے کو نکال کر بچے کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ مقتولہ کی شناخت بوبی جو سٹینٹ کے نام سے ہوئی تھی اور ان کی عمر اس وقت 23 برس کی تھی۔


Source link

International Updates by Focus News

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button