سٹارم فلومینا: سپین میں گذشتہ پانچ دہائیوں کی شدید ترین برفباری، آدھا ملک ریڈ الرٹ پر

،تصویر کا ذریعہGetty Images
برفانی طوفان ‘فیلومینا’ کے باعث سپین کے کئی علاقے برف کی چادر سے ڈھک گئے ہیں اور حکام نے ملک کے نصف سے زائد حصے کو ریڈ الرٹ پر کر دیا ہے۔
شدید برفباری کے بعد ملک بھر میں فضائی، زمینی اور ریل کے ذریعے سفر کرنے کی سہولیات متاثر ہوئی ہیں اور وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے مرلاسکا کا کہنا ہے کہ سپین میں ‘گذشتہ 50 سالوں سے اتنا شدید طوفان نہیں آیا۔’
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا ذریعہGetty Images
دارالحکومت میڈریڈ سب سے متاثرہ ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں توقع ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں آٹھ انچ تک برفباری ہو سکتی ہے اور ملک کے جنوبی حصوں میں دریا بھر گئے ہیں۔
اب تک طوفان کے باعث چار ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو لوگ سردی میں جم کر ہلاک ہو گئے جبکہ جنوبی سپین میں واقع شہر مالاگا دو افراد گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب سیلاب کی وجہ سے ان کی گاڑی ڈوب گئی۔
،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جمعے کو میڈریڈ میں برفباری شروع ہوئی تو اس کے باعث بڑی تعداد میں شہر کے نزدیک موٹروے پر گاڑیاں پھنس گئیں۔
میڈریڈ کے بڑے پارکس کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا۔
،تصویر کا ذریعہReuters
میڈریڈ کے بڑے پارکس کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس کے علاوہ میڈریڈ شہر کا براہا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی بند کر دیا گیا جبکہ شہر آنے اور جانے والی مرکزی شاہرائیں اور ٹرینوں کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
فائر فائٹرز کو پھنسی ہوئی گاڑیوں اور ان کی ڈرائیورز کی مدد کے لیے طلب کیا گیا اور کچھ علاقوں میں فوج کو سڑکیں صاف کرنے کے لیے بلایا گیا۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
ملک کے بادشاہ شاہ فیلیپ اور ملکہ لیٹیزیا نے ٹوئٹر کے ذریعے پیغامات دیے کہ ‘برفباری سے پیدا ہونے والے خطرات کے باعث بہت احتیاط سے کام لیں۔’
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپین کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ‘تاریخی برفباری’ ہے
سپین کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ‘تاریخی برفباری’ ہے۔
دوسری جانب برف پڑنے کے بعد کئی لوگوں نے باہر نکل کر دلکش نظارے سے لطف اٹھایا اور تصاویر بنائیں۔
میڈریڈ کے مشہور پوئرٹا ڈل سول چوک پر کئی لوگ جمع ہوئے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
میڈریڈ کے مشہور پوئرٹا ڈل سول چوک پر کئی لوگ جمع ہوئے
مغربی یورپ کی سب سے بڑی کچی آبادی کینیڈا ریال میں عوام آگ جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
میڈریڈ کی مشہور گران ویا شاہراہ پر ایک شخص سکینگ کرتا ہوا جا رہا ہے۔
،تصویر کا ذریعہEPA
کہا جا رہا ہے کہ میڈریڈ میں سخت سردی والا موسم مزید آنے والے چند دنوں تک رہے گا اور محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق اگلے جمعرات کو درجہ حرارت گر کر منفی 12 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
Source link
International Updates by Focus News