World

شمالی کوریا اور امریکہ کے تعلقات: کیا بائیڈن شمالی کوریا کے جال میں پھنسے گے؟

  • لارا بکر
  • بی بی سی نیوز، سیول

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے رواں ماہ اپنی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئی ذاتی تحفہ نہیں بلکہ ہتھیاروں کی ایک لمبی فہرست کے حصول کی خواہش ظاہر کی۔

ان ہتھیاروں کی فہرست میں طویل فاصلے پر مار کرنے والے میزائل، انتہائی بڑے وارہیڈ، جاسوس سیٹلائٹس اور ایک جوہری آبدوز شامل ہیں۔

گذشتہ پانچ برس کے دوران شمالی کوریا میں منعقد ہونے والے بڑے سیاسی اجتماعات میں سے ایک میں ان عسکری منصوبوں کا اعلان کیا گیا اور یہ منصوبے بظاہر خطرے کا باعث لگتے ہیں اور حقیقت میں ہیں بھی۔

تاہم یہ ایک چیلنج بھی ہے اور اس پیغام کی ٹائمنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو صدارت کا حلف اٹھا لیں گے۔


Source link

International Updates by Focus News

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button